0
Friday 24 May 2024 15:21

پشاور، علامہ رمضان توقیر کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

پشاور، علامہ رمضان توقیر کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر فیصل کریم خان کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، صوبہ بھر میں قیام امن اور ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ ان شاء اللہ صوبہ بھر میں اور بلخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کرنے کی کوشش کریں گے، سابق ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ڈی آئی خان مولانا کاظم حسین مطہری بھی علامہ رمضان توقیر کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 1137224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش