0
Friday 24 May 2024 15:45

وقار مہدی کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات، سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت

وقار مہدی کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات، سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر وقار مہدی نے کراچی میں ایرانی قونصل خانہ پہنچ کر صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر رفقاء کی شہادت پر تعزیت کی۔ وقار مہدی نے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی اور ان سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت کی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

وقار مہدی نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت سے عالم اسلام ایک موثر آواز سے محروم ہوگیا، پاکستان کے عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی مرحوم کا گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ ایک یادگار اور تاریخی دورہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران مثالی دوستانہ اور برادرانہ رشتے سے جُڑے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1137230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش