0
Friday 24 May 2024 18:09

غاصب صیہونی رژیم ہر گز فلسطین میں اسلامی مزاحمت کو ختم نہیں کر پائے گی، انصاراللہ

غاصب صیہونی رژیم ہر گز فلسطین میں اسلامی مزاحمت کو ختم نہیں کر پائے گی، انصاراللہ

انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما محمد علی الحوثی نے آج بروز جمعہ 24 مئی، صعدہ میں مظلوم فلسطینی قوم کے حق میں یمنی شہریوں کے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "غزہ کی حمایت میں جاری ہماری فوجی کاروائیوں کا قانونی اور مشروع ہونا قرآن کریم پر استوار ہے جس میں مسلمان بھائیوں اور مظلومین کا دفاع واجب قرار دیا گیا ہے۔" یاد رہے یمن میں گذشتہ سات ماہ سے جب سے غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کا آغاز ہوا ہے ہر جمعہ کے دن مظلوم فلسطینی قوم کے حق میں ملین مارچ منعقد ہوتا آیا ہے۔ انہوں نے امریکی حکمرانوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے میں تعلل سے کام لینے کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ صیہونی حکمران اس وقت بھی فلسطینیوں کی مزاحمت ختم نہیں کر پائے تھے جب وہ صرف پتھروں سے اپنا دفاع کرتے تھے جبکہ آج تو ان کے پاس ڈرون طیارے، میزائل اور دیگر جدید ہتھیار بھی موجود ہیں لہذا غاصب صیہونی رژیم ہر گز غزہ میں اسلامی مزاحمت کو کچلنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔ یمن کے شمال مغرب میں واقع صوبہ صعدہ میں یمنی عوام نے اپنے ملین مارچ میں یہ نعرہ لگایا کہ "ہم غزہ کے ساتھ ہیں اور ہمارا موقف باقی اور ہمارا جہاد جاری رہے گا۔" میڈیا ذرائع نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں السبعین چوک اور یمن کے دیگر صوبوں مارب اور ریمہ میں بھی وسیع پیمانے پر فلسطین کے حق میں ریلیاں اور معاہدے منعقد ہونے کی رپورٹ دی ہے۔
 
کل جمعرات کے روز انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے بھی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمنی قوم سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا: "ایران اپنے دو ٹوک اور اصول موقف کی بدولت انتہائی بے مثال انداز میں فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی بے نظیر حمایت کرنے میں مصروف ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "ایران نے ہمیشہ سے امت مسلمہ اور مستضعفین کے بارے میں اصولی موقف اپنایا ہے اور یمن کے مظلوم عوام کا بھی دفاع کیا ہے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں کسی اور ملک نے یمن کے مظلوم عوام کے حق میں اس قدر واضح، طاقتور اور دو ٹوک موقف اختیار نہیں کیا جتنا اسلامی جمہوریہ ایران نے اختیار کیا ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے اپنی تقریر میں شہید ابراہیم رئیسی کی شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں ایران کے موقف کی ترجمانی کرتے تھے اور اسے پوری شجاعت اور بہادری سے بیان کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1137257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش