0
Friday 24 May 2024 18:43

گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج دم توڑ گئے

گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج دم توڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں 3 روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق صحافی نصراللہ گڈانی پر گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

میرپور ماتھیلو میں صحافی کے ورثا اور صحافی برادری سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مظاہرین نے حکومت سے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش