0
Friday 24 May 2024 19:15

کشمیر کی حساس ترین پارلیمانی سیٹ اننت ناگ پر ووٹنگ کی تیاریاں جاری

کشمیر کی حساس ترین پارلیمانی سیٹ اننت ناگ پر ووٹنگ کی تیاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ سنیچروار 25 مئی کو چھٹے مرحلے کے تحت اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لئے انتخابات ہونگے، جس سے جموں و کشمیر میں انتخابی عمل اختتام پذیر ہوگا۔ اس نشست پر 20 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ 18.36 لاکھ سے زائد ووٹرز کریں گے۔ جنوبی کشمیر میں واقع یہ پارلیمانی نشست 2019ء سے مختلف ہے کیونکہ حدبندی کے بعد اسکا نقشہ اور حدود اربعہ تبدیل کیا گیا ہے۔ جموں صوبے کے ساتھ منسلک راجوری اور پونچھ کے کئی علاقوں کو اس نشست کے ساتھ منسلک کیا گیا جبکہ اصل جنوبی کشمیر کے اہم علاقوں کو کاٹ کر سرینگر کے ساتھ جوڑا گیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ میں 2338 پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں۔

ہر پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر سمیت چار انتخابی عملے تعینات ہوں گے۔ مجموعی طور پر 9000 سے زائد پولنگ عملہ کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں راجوری اور پونچھ اضلاع میں 19 بارڈر پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق انتخابات کے شفاف اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی کو مزید پختہ بنانے کے لئے ڈرون سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنولوجی کے آلات کا استعمال عمل میں لایا گیا ہے۔ وہیں حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے قائم کئے گئے ہیں۔ پولنگ بوتھس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے دستے قائم کئے گئے ہیں اور پوتھس پر سی سی ٹی وی سرولینس کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1137270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش