0
Friday 24 May 2024 21:18

ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام ایرانی صدر اور اُن کی رفقاء کیلئے مجلس ترحیم کا انعقاد 

ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام ایرانی صدر اور اُن کی رفقاء کیلئے مجلس ترحیم کا انعقاد 
اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہارانوالہ میں شہدائے ایران باالخصوص ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان، گورنر مالک حمتی، آیت اللہ آل علی ہاشم اور دیگر شہدائے کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء سے امام جمعہ امام بارگاہ ابوالفضل العباس مولانا غلام جعفر انصاری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مجلس ترحیم کے اختتام پر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔  
خبر کا کوڈ : 1137293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش