0
Friday 24 May 2024 22:58

نواز شریف کا یوم تکبیر پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ

نواز شریف کا یوم تکبیر پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 ہزار سے زائد لیگی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کو لاہور طلب کر لیا گیا، جنرل کونسل اجلاس کو عوامی رنگ دینے کیلئے بڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائد مسلم لیگ نون نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیمی اور آئینی معاملات پر کھل کر خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ملک گیر دوروں کے حوالے سے بھی اعلان کریں گے۔ نواز شریف آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ گرم موسم کے پیش نظر جنرل کونسل کا اجلاس ماڈل ٹاؤن کے بجائے نجی ہوٹل میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1137322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش