0
Friday 24 May 2024 20:39

سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ریاض سے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور انکے ساتھیوں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ڈاکٹر محمد مخبر سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قائم مقام ایرانی صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 1137324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش