اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن پیر مظہر سعید نے وزارت اطلاعات کا حلف اُٹھا لیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیر مظہر سعید شاہ سے وزارت کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سروسز بشارت نبی نے پیر مظہر سعید شاہ کی وزارت کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ اس سے قبل پیر مظہر سعید شاہ چیئرمین وزیراعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن تھے۔