0
Saturday 25 May 2024 06:56

نظریہ الحاق پاکستان ہماری اساس ہے، انوارالحق

نظریہ الحاق پاکستان ہماری اساس ہے، انوارالحق
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ فلاحی ریاست کی طرف سفر کا آغاز کر دیا ہے 10 ارب کی لاگت سے سوشل پروٹیکشن فنڈ اور 3 ارب کی لاگت سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں۔ اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہو چکا ہے اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں عوام کی خدمت کا موقع دیا۔ نظریہ الحاق پاکستان ہماری اساس ہے جب تک اقتدار میں ہوں اپنی نظریاتی اساس پر پہرہ دوں گا، مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے، میری حکومت کی ترجیحات میں اولیت تحریک آزادی کشمیر کو حاصل ہے، وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف اینکر پرسنز ابصار عالم، افتخار شیرازی، امیر عباس، نادیہ مرزا، اطہر کاظمی، سہیل اقبال بھٹی، ریحان احمد، سجاد بخاری، شاہد میتلا،محسن رضا خان، ثمر عباس، عدیل وڑائچ، محمد عادل، کامران خان، عمار مسعود، وسیم عباس، کاشف خواجہ، سید قیوم بخاری، خواجہ عبدالمتین اور وسیم عباسی سے جموں و کشمیر ہائوس اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی عوام بہتر جانتے ہیں، ہم نے جتنے ٹیبوز تھے وہ مسمار کر دیے، تمام مافیاز کا خاتمہ کر دیا ہے اور اسمبلی ممبران کی عزت و توقیر کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 60 فیصد بجٹ خرچ ہو چکا ہے اور اللہ کے فضل سے اس میں شفافیت کو مدنظر رکھا گیا ہے، آزاد کشمیر میں سڑکوں کی تعمیر، سوشل سیکٹر پروگرام، برقیات، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی گئی ہے، 8 ارب کے خسارے کو کم کر کے ایک ارب تک لایا گیا، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے، آزاد کشمیر کے دس ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں دن بدن بہتری آ رہی ہے، باقی بچنے والے چالیس فیصد بجٹ کو عوام کی سہولت پر خرچ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1137363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش