0
Saturday 25 May 2024 10:18

ابراہیم ریئسی نے مظلوموں کی آواز کو دنیا کے ہر کونے میں پہنچایا، علامہ احمد اقبال رضوی

ابراہیم ریئسی نے مظلوموں کی آواز کو دنیا کے ہر کونے میں پہنچایا، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے زیراہتمام ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور انکے ساتھوں کیلئے تعزیتی ریفرنس  کا اہتمام امام بارگاہ قصر بتول شادمان میں کیا گیا۔ جس میں قونصل جنرل ایران علی اصغر  مغیری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مصطفی راجہ جعفری، سینر نائب صدر وحدت یوتھ پاکستان نجم عباس خان صدر ضلع لاہور، آفتاب علی ہاشمی سینیئر نائب صدر ضلع لاہور، علامہ ظہیر الحسن کربلائی رہنما پنجاب، سید حسن رضا کاظمی جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب اور دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ایک باکمال شخصیت تھے، انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا علم بلند کیا، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے مظلومین جہاں کی ہمیشہ حمایت کی اور ظالم کے مقابلے میں ہمیشہ میدان عمل میں ڈٹ کر رہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو پوری دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا اور امریکہ اسرائیل کی سازشوں کو بے نقاب کر کے انہیں دنیا کے سامنے رسوا کیا۔ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شخصیت ایسی باکمال تھی کہ انہوں نے ہمیشہ اسرائیل اور امریکہ کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی حقیقی معنوں میں اسلامی انقلاب کے محافظ تھے، انہوں نے ہمیشہ بلاتفریق شیعہ سنی اتحاد بین المسلمین کے تحت بالخصوص ایران اور پوری امت مسلمہ میں وحدت قائم کرنے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کی جس کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ اج پوری امت مسلمہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر افسردہ ہے اور سوگ منا رہی ہے، ڈاکٹر ابراہیم رہئسی کی دین مبین اور انقلابی اسلامی ایران کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 1137383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش