0
Saturday 25 May 2024 13:35

سوڈانی وزیر خارجہ کی علی باقری سے ملاقات

سوڈانی وزیر خارجہ کی علی باقری سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آج خبر کے شائع ہونے تک ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری" سے سوڈانی وزیر خارجہ "حسین عوض" ملاقات کریں گے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ حسین عوض نے "گیمبیاء" میں ہونے والی OIC کی سربراہی کانفرنس میں ایران کے شہید وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں شہید حسین امیر عبداللہیان نے ایران کی جانب سے سوڈان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کی۔ انہوں نے سوڈان میں قیام امن کی از سر نو بحالی کے لئے ہر قسم کی حمایت کا وعدہ کیا۔ دوسری جانب شہید وزیر خارجہ سے ملاقات میں حسین عوض نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مثالی سطح تک پہنچیں۔ یہاں یہ امر بھی یاد رہے کہ گزشتہ سال سوڈان کے سابقہ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد تہران کا دورہ کیا اور شہید حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سوڈان نے 9 اکتوبر 2023ء کو ایک مشترکہ اعلامیے کے ذیعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی از سرِ نو بحالی کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 1137433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش