0
Saturday 25 May 2024 14:20

کراچی، رواں سال مون سون میں معمول سے 100 فیصد سے زائد بارشیں متوقع

کراچی، رواں سال مون سون میں معمول سے 100 فیصد سے زائد بارشیں متوقع
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100 فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ کمشنر کراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، کہا رواں برس جولائی سے اگست تک 100 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ڈی ایم اے حکام نے شرکاء کو بتایا کہ کراچی میں کُل 198 نشیبی علاقے ہیں جس میں سے 29 حساس ہیں۔ کمشنر کراچی نے شدید بارشوں کے پیش نظر اداروں کو ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی، کہا کے ایم سی، کے ڈی اے، ٹی ایم سیز و دیگر ادارے ایمرجنسی پلانز مرتب کرلیں، متعلقہ ادارے تیارنہ ہوئے تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش