0
Saturday 25 May 2024 14:29

عرب ممالک کیجانب سے غاصب صہیونی رژیم کیخلاف ہیگ کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

عرب ممالک کیجانب سے غاصب صہیونی رژیم کیخلاف ہیگ کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ عرب ممالک نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے رفح میں جاری وحشیانہ حملوں کو روکنے اور انسانی امداد کے غزہ کی پٹی میں داخلے کے لئے رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے پر مبنی عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں عرب چینل الجزیرہ نے اعلان کیا ہے کہ اپنے الگ الگ بیانات میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن و مصر نے رفح میں جاری غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت کو روکنے پر مبنی ہیگ کی عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ میں جاری اس انسانیت سوز جنگ کو روکنے کی بین الاقوامی خواہش کے عین مطابق ہے کہ جس نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پائمال کر رکھا ہے۔ 

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کے سربراہ، جج نواف سلام نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ جنوبی افریقہ نے عدالت سے، رفح میں جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے اضافی اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔  ہیگ ٹربیونل کے سربراہ نے مزید کہا کہ نسل کشی ممانعت کے معاہدے کے مطابق؛ رفح میں کوئی بھی کارروائی اس شہر میں جزوی یا مکمل تباہی کا باعث بن سکتی ہے لہذا اسرائیل کو رفح کے خلاف جاری اپنے فوجی حملے فوری طور پر بند کر دینے چاہیئیں اور ہمارے نقطہ نظر سے رفح میں کوئی بھی فوجی آپریشن، اس پورے خطے میں وسیع تباہی کا باعث بنے گا!
خبر کا کوڈ : 1137454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش