0
Saturday 25 May 2024 14:45

پاکستان کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت برقرار

پاکستان کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت برقرار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت آج برقرار ہیں۔ موہن جو داڑو پہلی بار 51 ڈگری پر کھول اُٹھا۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت نے نصف سنچری کرلی۔ روہڑی، لاڑکانہ، سکھر اور دادو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد، راجن پور اور سوئی میں 47، ملتان اور بہاولپور 46 جبکہ فیصل آباد میں پارہ 45 ڈگری تک چلا گیا۔ رواں ہفتے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت 36 سے 38، لاہور میں 42 سے 44 اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش