0
Saturday 25 May 2024 14:48

جماعت اسلامی کا ملک گیر پُرامن احتجاج پر غور

جماعت اسلامی کا ملک گیر پُرامن احتجاج پر غور
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا، مختلف موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس دو دن جاری رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ فارم 45 کی بجائے فارم 47 کے نتائج ناقابل قبول ہیں۔ اجلاس میں ملک گیر پُرامن مزاحمتی تحریک پر غور ہو گا۔ جبکہ کسانوں کے مسائل کے حوالے سے جاری جدوجہد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد حافظ نعیم الرحمن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1137462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش