0
Saturday 25 May 2024 18:44

رفح، غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں انروا کا اسکول تباہ

رفح، غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں انروا کا اسکول تباہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر رفح کے الشوقہ نامی علاقے میں واقع اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا (UNRWA) کا ایک اور اسکول تباہ کر دیا ہے۔
 
ادھر فلسطینی ہلال احمر نے بھی اسپتالوں میں ایندھن ختم ہو جانے کے بارے سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں صرف چند دنوں کے لئے ہی ایندھن باقی بچا ہے جس کے بعد ایندھن کے خاتمے کے باعث وہ مزید طبی امداد فراہم کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

غزہ کے شہدائے الاقصی ہسپتال نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس صرف 3 دن کا ہی ایندھن باقی بچا ہے۔
 
اس حوالے سے شہدائے الاقصی میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال میں آج ہی 15 ہزار لٹر ایندھن پہنچا ہے جس کے بعد اس ہسپتال نے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں تاہم روزانہ کی اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے اس ہسپتال کو ہر روز 4 سے 5 ہزار لٹر ایندھن کی ضرورت پڑتی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ شہدائے الاقصی ہسپتال گزشتہ چند گھنٹوں سے انتہائی تشویشناک حالت میں تھا اور بجلی کی بندش کے باعث مریضوں و زخمیوں کی بڑی تعداد موت کے منہ میں پہنچ چکی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1137502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش