0
Saturday 25 May 2024 21:03

نریندر مودی کو بہتر علاج کیلئے ناگپور یا اولڈ ایج ہوم میں جانا چاہیئے، پون کھیڑا

نریندر مودی کو بہتر علاج کیلئے ناگپور یا اولڈ ایج ہوم میں جانا چاہیئے، پون کھیڑا
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا آج بہار کے پٹنہ پہنچے، جہاں انہوں نے بی جے پی اور نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مقامات کا ایک ساتھ ان کا یہ 20واں دورہ ہے، تبدیلی کی ہوا نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بادشاہ نے عوام کو دھوکہ دیا ہے، یہ جماعت دوبارہ آئی تو آئین پر حملہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غریب 10 سال سے پس رہے ہیں، آبروریزی ہو رہی ہے، اب مودی بادشاہ ہی نہیں بلکہ بھگوان بن گئے ہیں۔ پون کھیڑا نے یہ بھی کہا کہ ملک کے بادشاہ پریشان ہیں، ہم نے ہمیشہ سے کہا ہے کہ اس کا علاج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عہدے پر فائز وزیراعظم کے منہ سے غلط الفاظ نکلتے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن کوئی کارروائی نہیں کرتا۔ نریندر مودی کو علاج کے لئے ناگپور یا اولڈ ایج ہوم جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال میں ملک تباہ ہوگیا، 6 مرحلوں میں کیا ہوا سب جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری گارنٹی 30 لاکھ روزگار، غریب خواتین کے کھاتوں میں رقم بھیجنا، کسانوں کو ایم ایس پی دینا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ غریبوں کو 10 کلو اناج دیا جائے، 5 کلو بہت کم ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 180 سے نیچے کھڑی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نیند کی تمام گولیاں خرید رہی ہے۔ پون کھیڑا نے کہا کہ ان کے مطابق کشمیر میں امن ہے، ہمارے مطابق وہاں امن نہیں ہے، کشمیر میں پتھراؤ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی 26 تاریخ کو پٹنہ آ رہے ہیں، ہماری حکومت بنتے ہی راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہم اگنیور اسکیم کو مکمل طور پر ختم کردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1137507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش