0
Saturday 25 May 2024 20:46

مودی حکومت نے تباہی میں ہماچل پردیش کو کوئی مدد فراہم نہیں کی، ملکارجن کھڑگے

مودی حکومت نے تباہی میں ہماچل پردیش کو کوئی مدد فراہم نہیں کی، ملکارجن کھڑگے
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر 2014ء اور 2019ء کے عام انتخابات میں ملک کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے یہ بھی الزام لگایا کہ مودی حکومت نے قدرتی آفت سے متاثر ہماچل پردیش کو کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو شملہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماچل پردیش میں زلزلہ جیسی قدرتی آفت آئی لیکن وزیر اعظم مودی نے ایک پیسے کی بھی مدد نہیں کی۔ ریاست میں تباہی سے 9900 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو بار بار درخواست کرتے رہے لیکن مودی نے تعاون نہیں کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے ریاست کی مستحکم حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔ پیسے کی طاقت، ذہنی طاقت اور انسانی طاقت کے ذریعے مضبوط حکومت کو گرانے کی کوشش کی، عوام اس کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ملک کی کئی ریاستوں کی حکومتیں گرا دیں۔ کرناٹک، مہاراشٹر، گوا، مدھیہ پردیش، منی پور میں مستحکم حکومتوں کو گرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی ان ریاستوں کے منتخب نمائندوں کو ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کے نام پر دھمکیاں دیتے رہے۔ جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کو دھمکی دے کر گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ملک کے واحد قبائلی وزیراعلٰی کو جیل بھیج دیا۔

ملکارجن کھڑگے نے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی داغدار لوگوں کو صاف کرنے کا کام کرتی ہے۔ بی جے پی نے داغدار لوگوں کو صاف کیا اور کچھ راجیہ سبھا ممبران، کچھ کو ڈپٹی سی ایم اور کچھ کو سی ایم بنایا۔ بی جے پی نے لانڈری میں اتنی بڑی واشنگ مشین رکھی ہے جس میں جیسے ہی کسی داغدار کو اندر ڈال کر باہر نکالا جائے تو داغ دھل جاتے ہیں۔ کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ اقتدار چھوڑتے وقت مودی اپنی گارنٹی دینے کی بات کر رہے ہیں لیکن آج تک مودی نے کون سی گارنٹی پوری کی ہے جبکہ کانگریس حکومت نے کرناٹک، ہماچل اور تلنگانہ میں دی گئی گارنٹی کو پورا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش