0
Saturday 25 May 2024 19:50

خیبر، پولیس ناکہ بندی پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

خیبر، پولیس ناکہ بندی پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر کے علاقے میں پولیس کی ناکہ بندی پر تلاشی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق خیبر میں جمرود بائی پاس روڈ پر پولیس کی ناکا بندی کے دوران ایک موٹرسائیکل سے 6 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب باڑہ بازار میں پولیس ناکا بندی پر ایک کار سے 40 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو منشیات سمیت تھانہ جمرود اور تھانہ باڑہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش