0
Saturday 25 May 2024 20:01

خیبر پختونخوا بار کونسل کا ججز تعیناتی کے طریقہ کار میں آئینی ترمیم کا مطالبہ

خیبر پختونخوا بار کونسل کا ججز تعیناتی کے طریقہ کار میں آئینی ترمیم کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بار کونسل پشاور کی جانب سے ایک متفقہ قرارداد میں پارلیمنٹ سمیت تمام جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ججز تعیناتی کے طریقہ کار سے متعلق آئینی ترمیم کی جائے۔ قرارداد میں پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 209میں ترمیم کرکے جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو عوام تک رسائی فراہم کی جائے، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے اثاثے منظر عام پر لائے جائیں، سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ریفرنسز فوری کارروائی کیلئے مقرر کیے جائیں، اور نوے دنوں میں فیصلے کیے جائیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے رولز کمیٹی سے جب تک باقاعدہ منظور نہ ہوں یا تعیناتی کا کوئی معیار مقرر نہ ہو تب تک ہائیکورٹس یا سپریم کورٹ میں ججز کی نئی تعیناتی موخر کی جائے، اجلاس کے بعد اعلامیہ میں میڈیا کیخلاف قوانین کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش