0
Saturday 25 May 2024 20:17

جماعت اسلامی کراچی کا نیا امیر کون ہوگا؟ اعلان اگلے ہفتے متوقع

جماعت اسلامی کراچی کا نیا امیر کون ہوگا؟ اعلان اگلے ہفتے متوقع
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے نئے امیر کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے، نئے امیر کے لیے منعم ظفر، سیف الدین ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر واسع شاکر کے نام زیر غور ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے نئے امیر کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، جماعت اسلامی کراچی کی شوری نے امیر کیلئے 3 نام تجویز کیے ہیں۔ شوری نے منعم ظفر، سیف الدین ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر واسع شاکر کے نام تجویز کئے ہیں، کراچی کے امیر کیلئے ارکان کی رائے کا ہفتہ کو آخری روز تھا، مرکزی امیر کو رائے سے آگاہ کرنے کے بعد نئے امیر کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے گذشتہ ماہ حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کیا گیا تھا، اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان کراچی کے امیر تھے۔
خبر کا کوڈ : 1137518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش