0
Saturday 25 May 2024 18:44

اسرائیل سمیت کوئی بھی ہیگ ٹربیونل کو دھمکیاں نہ دے، جوزپ بورل

اسرائیل سمیت کوئی بھی ہیگ ٹربیونل کو دھمکیاں نہ دے، جوزپ بورل
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل نے اپیل کی ہے کہ غاصب صیہونی رژيم اسرائیل سمیت کوئی بھی فریق عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے ججوں کو دھمکیاں نہ دے۔  صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہو و وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر مبنی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جوزپ بورل نے تل ابیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیگ ٹریبونل کو دھمکیاں دینا بند کرے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ نے تمام فریقوں کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت کا احترام ملحوظ خاطر رکھے جانے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں تمام فریقوں خصوصا اسرائیل اور بعض یورپی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ (عالمی عدالت انصاف کے) ججوں پر دباؤ ڈالنا اور انہیں دھمکیاں دینا بند کریں۔
خبر کا کوڈ : 1137519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش