0
Saturday 25 May 2024 20:11

معاشی خوشحالی سیاسی استحکام سے منسلک، بجٹ عوام دوست ہونا چاہئے، یوسف رضا گیلانی

معاشی خوشحالی سیاسی استحکام سے منسلک، بجٹ عوام دوست ہونا چاہئے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہئے۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم سیاسی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے۔ معاشی استحکام کے بغیر عوام کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔ قومی مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ قائم مقام صدر نے عوامی خدمت کو ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بڑے پیمانے پر لوگ مستفید ہو رہے ہیں جسے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ جنوبی پنجاب میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وزیراعظم سے بات چیت شروع ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش