0
Saturday 25 May 2024 20:24

صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، وفاق فنڈز جاری کرے، علی امین گنڈا پور

صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، وفاق فنڈز جاری کرے، علی امین گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج صوبے کی نمائندگی کرنے آئے تھے، صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وفاق خیرپختونخوا کے فنڈز فوری جاری کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وسائل کو بروئے کار لا کر فائدہ حاصل کیا جائے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ کان کنی میں اصلاحات کر کے ریونیو بڑھا سکتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ضم اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں عائد نہ کیا جائے، ایس آئی ایف سی اجلاس میں فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے واجبات ادا نہیں کیے جاتے تو یہ زیادتی ہے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں، خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے بجٹ کا حجم 11 ہزار ارب کی بنیاد پر رکھا ہے۔ وفاق کی جانب سے زیادہ فنڈز آتے ہیں تو عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔ عوام نے اس لیے مینڈیٹ دیا کہ ان کے حقوق کی جنگ لڑیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آرمی چیف سے دوبار بات ہوئی ہے، جو بات کرنی ہے اس کا ماحول نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 1137527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش