0
Saturday 25 May 2024 20:50

حسین امیر عبداللہیان مقاومت کی آواز تھے، محمد رضا رؤف شیبانی

حسین امیر عبداللہیان مقاومت کی آواز تھے، محمد رضا رؤف شیبانی
اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو ایرانی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تعلقات کے ڈیپارٹمنٹ میں شہید "حسین امیر عبداللہیان" کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں تیونس میں تعینات سابق ایرانی سفیر "محمد رضا رؤف شیبانی" نے کہا کہ شہید حسین امیر عبداللہیان اخلاقی سفارت کاری میں ایک رول ماڈل تھے۔ انہوں نے اپنے زمانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مقاومتی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے علی الاعلان کہا کہ اگر صیہونی رژیم نے کوئی غلطی کی تو ہم سختی کے ساتھ جواب دیں گے۔ محمد رضا رؤف شیبانی نے کہا کہ شہید حسین امیر عبداللہیان مقاومت کی آواز تھے۔ انہوں نے عام لوگوں تک مقاومت کی صدا پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہر جگہ استقامتی محاذ کو نقصان پہنچانے والی صیہونی سازشوں کا گلہ گھونٹا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فارن افئیرز میں اعلیٰ پائے کی شخصیت کھو دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد کئی نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا مگر ہم نے اپنا راستہ ترک نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1137537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش