0
Saturday 25 May 2024 21:10

سید حسن نصر الله کی والدہ دار فانی سے کوچ کر گئیں

سید حسن نصر الله کی والدہ دار فانی سے کوچ کر گئیں
اسلام ٹائمز۔ عرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله" کی والدہ اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ اس حوالے سے لبنانی اخبار النهارم نے رپورٹ دی کہ "عبدالکریم نصر الله" کی زوجہ "نهدیه صفی الدین" وفات پا گئیں۔ مرحومہ اُمِ حسن کے نام سے معروف تھیں۔ ان کی وفات کی خبر کے بعد حزب‌ الله نے ایک جاری بیان کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی۔ اس بیان کا متن کچھ یوں ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم‏
‏الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ أُوْلَئِکَ عَلَیْهِمْ ‏صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُوْلَئِکَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ ۃ

سید حسن نصر الله کی والدہ محترمہ ام حسن انتقال کر گئیں ہیں۔ اُن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1137540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش