0
Saturday 25 May 2024 21:21

9 مئی واقعات، جے آئی ٹی کی شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل

9 مئی واقعات، جے آئی ٹی کی شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل
اسلام ٹائمز۔ جے آئی ٹی ممبران نے شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے واقعات پر تفتیش کا مرحلہ مکمل کر لیا۔ جے آئی ٹی ممبران نے شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی شہزاد کر رہے تھے۔ 5 رکنی جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی محمد عثمان، انسپکٹر مالک، انسپکٹر محمد علیم، انسپکٹر ندیم شامل تھے۔ جے آئی ٹی ممبران تقریبا 3 گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہے، جے آئی ٹی ممبران تفتیش کے بعد واپس لاہور چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1137541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش