0
Saturday 25 May 2024 21:34

فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے راہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نمائندگی کے بغیر ایس ایف آئی سی اجلاس نامکمل، گورنر نے مفت پبلسٹی کے لئے ویسے ہی بیان داغ دیا۔ انہوں نے کہاکہ نااہل فیصل کریم کنڈی ہماری اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس سے بھی نہیں نکل سکتے۔ فیصل کریم کنڈی ابھی تک اپنے آپ کو پیپلزپارٹی کا سیکرٹری اطلاعات سمجھتے ہیں، انکو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1137542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش