0
Saturday 25 May 2024 21:49

عمران خان جلد جیل سے باہر آنے والے ہیں، حلیم عادل شیخ

عمران خان جلد جیل سے باہر آنے والے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ انسداد دہشتگردی کی عدالت کلفٹن میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا نمائش چورنگی پر ہمارے کارکنان پر امن احتجاج کررہے تھے ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پولیس سیاسی غلام بن چکی ہے، سارے چور، ڈکیٹ، ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں، پولیس صرف پی ٹی آئی کے لوگوں کے پیچھے لی ہوئی ہے، 25 مئی کو بانی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اس دن سے فسطائیت کی شروعات ہوئی تھی، 25 مئی 2022ء پر ہمارے ورکر احتجاج کر رہے تھے میں اس وقت اسلام آباد تھا اور میرا ایف آئی آر میں نام نہیں تھا، جب جیل میں میری آخری ضمانت ہوئی تھی تب دوبارہ میرا نام اسی ایف آئی آر میں ڈال کر گرفتاری ڈالی گئی تھی، عمران خان جلد جیل سے باہر آنے والے ہیں اگر دوبارہ زور زبردستی جیل میں ڈالنے کی کوشش بھی کی گئی تو قوم تیار ہے، کے پی کے سے کراچی تک ہم یک زبان بن کر اڈیالا جیل کی طرف نکلیں گے، اس کا ٹریلر دیکھ چکے ہیں جب قوم جاگ جاتی ہے تو کوئی نہیں روک سکتا برائے کرم اب قوم کا امتحان نہ لیا جائے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فلسطین کی عوام سے یکجہتی کے لئے آواز اٹھانے والوں پر بھی طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد پر جو طاقت کا استعمال کیا گیا اسکی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈی آئی جی کی جانب سے سینیٹر مشتاق احمد پر انگلی اٹھا کر ان کی آواز بند کرائی گئی، فلسطین کاز پر جو انگلی اٹھائی گئی ہے پوری قوم سوشل میڈیا پر اس کی مذمت کی جارہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کو فلسطین کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیئے، اگر کوئی قوم کا بیٹا احتجاج کرتا ہے تو اس کو روکا جاتا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا جب یہ کھسروں سے حملے سے کامیاب نہیں ہوئے تو پھر انہیں تجاوزات یاد آگئی اور ہماری مرکزی آفس پر حملہ کر دیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان اس غیرت مند قوم کا غیرت مند بیٹا ہے، ڈیلیرز ڈیل کرتے ہیں اور لیڈرز لیڈ کرتے ہیں، معافیاں وہ مانگتے ہیں جو چھپ چھپا کے لندن بھاگ جاتے ہیں، معافی تو اس بھکاری حکومت کو مانگنی چاہیئے جنہوں نے قوم کے حقوق پر ڈاکا ڈالا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1137543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش