0
Saturday 25 May 2024 21:57

عوام بھتہ خوری میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی میں مدد کریں، وزیر داخلہ ضیاء لانگو

عوام بھتہ خوری میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی میں مدد کریں، وزیر داخلہ ضیاء لانگو
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر بھتہ لینے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ضیاء لانگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام بھتہ خوری کرنے والے اہلکاروں کی ویڈیوز بنا کر نشاندہی کریں۔ عوام کا تعاون ہوگا تو بھتہ خوری میں ملوث کالی بھیڑوں کا خاتمہ کردیں گے۔ بھتہ خوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ لیویز اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر اب بھتہ خوری نہیں چلے گی۔ گھناؤنے عمل میں ملوث انتظامی افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں۔ ان کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش