0
Saturday 25 May 2024 21:58

ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ دم توڑ چکا، آپ کے الیکٹرک کے تلوے چاٹ رہے، خرم شیر زمان

ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ دم توڑ چکا، آپ کے الیکٹرک کے تلوے چاٹ رہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن خرم شیر زمان نے وزیر بلدیات سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ دم توڑ چکا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ اب آپ کے الیکٹرک کے تلوے چاٹ رہے ہیں۔ حکومت سنبھالی نہیں جاتی تو جان چھوڑیں، گھر جائیں۔ اداروں کو بس میں کر نہ سکے اور انتخابی منشور پر اربوں روپے لگا دیئے۔ نااہلی کا عالم تو یہ ہے کہ آپ حکومت میں بیٹھ کر بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو کے الیکٹرک کی پالیسی کی سمجھ نہیں تو حکومت کیا خاک چلائیں گے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں سندھ حکومت اپنی پالیسی واضح کرے، عوام کو سچ بتائے، جو وعدے آپ نے عوام کے ساتھ کئے وفا نہیں کرسکتے تو عوام سے معافی مانگیں۔
خبر کا کوڈ : 1137548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش