0
Saturday 25 May 2024 22:18

کراچی میں کرائم کی کمی کا اعتراف شہری خود کررہے ہیں، آئی جی سندھ

کراچی میں کرائم کی کمی کا اعتراف شہری خود کررہے ہیں، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں کرائم کی کمی کا اعتراف شہری خود کررہے ہیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس نے جرائم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے، کرائم کے خلاف پولیس اقدامات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں، بازاروں، شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہے، تھانوں میں اضافی نفری کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ عید الاضحی پر مددگار 15 کے ساتھ پولیس کی اضافی نفری بھی ہوگی، مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے جدید تکنیک استعمال کی جائیں۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ مفرور ملزمان کی سمز بلاک اور ان کی تصاویر کی تشہیر کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1137550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش