0
Saturday 25 May 2024 22:28

عمران خان حملہ کیس، ملزم وقاص اور طیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان حملہ کیس، ملزم وقاص اور طیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ اے ٹی سی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمہ میں ملوث دونوں ملزم وقاص اور طیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے دونوں ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وقاص اور طیب کے ضامن بھی اگلی پیشی کے لئے عدالت طلب کر لئے گئے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی۔ سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج محمد نعیم سلیم نے کی۔ گزشتہ روز اے ٹی سی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1137566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش