0
Saturday 25 May 2024 22:43

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ موسیٰ رضا جسکانی

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ موسیٰ رضا جسکانی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت عالم اسلام کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے، لیکن قرآن مجید کی آیات ہمیں ایسے مواقع پر صبر و تحمل سے کام لینے اور ثابت قدم رہنے کا حکم دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر و جامعہ امام علی رضا علیہ السلام مرغائی ضلع راجن پور کے مہتمم اعلیٰ علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں لوگوں کی بلاتفریق مسلک ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے شہداء کے لیے قرآن خوانی کی اور اس کے بعد مقررین نے شہداء کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی۔

علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے اپنے مرکزی خطاب میں کہا کہ ان شہداء کی جگہ پُر کرنے میں اگرچہ وقت لگے گا، لیکن انقلابِ اسلامی ایران توفیق ایزدی سے ایسے کٹھن مراحل سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا سید ابراہیم رئیسی اور حسین امیر عبداللہیان بین الاقوامی شخصیات تھیں، جن کی اسلام، قرآن اور انسانیت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آخر میں شہداء کی بلندی درجات، عالم اسلام کی سالمیت، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور وطنِ عزیز پاکستان اور برادر اسلامی ملک ایران کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1137570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش