0
Saturday 25 May 2024 22:40

گزشتہ شب آندھی، طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

گزشتہ شب آندھی، طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں جمعہ اور ہفتے کے درمیان رات آندھی، طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، آندھی، طوفان کی وجہ سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سیالکوٹ اور راولپنڈی میں پیش آئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔ قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1137573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش