0
Saturday 25 May 2024 23:01

حکومت پاکستانی حاجیوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کررہی ہے، وزارت مذہبی امور

حکومت پاکستانی حاجیوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کررہی ہے، وزارت مذہبی امور
اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی حاجیوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ میں بازیابی کے محکمے نے 530 گمشدہ سفری بیگز کو مالکان کے حوالے کیا، راستے سے بھٹکنے والے 61 عازمین حج کو تلاش کر کے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔ مدینہ منورہ میں کھانے پینے کی 304 اور ٹرانسپورٹ کی 38 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 20 ہزار 500 عازمین کو ریاض الجنہ جانے کی سہولت فراہم کی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں 197 بیگز ملے جبکہ راستے سے بھٹکنے والے 17 عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچا دیا گیا۔ حرم مکہ کے داخلی راستوں پر تعینات حرم گائیڈز نے اب تک 4500 عازمین کو راہنمائی فراہم کی ہے۔ 149 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے۔ اب تمام پروازیں 9 جون 2024ء تک جدہ میں اتریں گی۔ مدینہ منورہ کیلئے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ 24 مئی 2024ء سے ختم ہو چکا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج سکیم کے ذریعے 32 سو 46 عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1137575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش