0
Saturday 25 May 2024 22:52

ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کیجانب سے شہدائے خدمت کیلئے مجلس ترحیم کا اہتمام

شہید رئیسی کی صدارت کا ایک ایک دن حکمرانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، حجت الاسلام رضائی
ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کیجانب سے شہدائے خدمت کیلئے مجلس ترحیم کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ ایران کے شہید صدر حجت الاسلام آقای رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اندرون ملک اور بیرون ملک مسلسل پروگرام ہو رہے ہیں۔ گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم قم کے زیراہتمام بھی ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ 24 مئی 2024ء مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے دفتر میں حالیہ دنوں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لیے مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا۔ برادر مظہر مصطفوی نے شہداء کی شان میں ترانہ شہادت پیش کیا۔ مجلس کے خطیب جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ امور فرہنگی کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین آقای رضائی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شہید ابراہیم رئیسی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شہید ابراہیم رئیسی حقیقی معنوں میں اپنی عوام کے خادم تھے۔ امام رضا علیہ السلام نے ان کو عوام کی خدمت کے لیے چنا تھا۔ آپ دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے والے میں سے نہیں بلکہ عملی میدان میں لوگوں کے درمیان موجود ہوتے تھے۔ انہوں نے کبھی چھٹی نہیں کی بلکہ چھٹیوں کے ایام میں بھی عوام کے مسائل حل کرنے پہنچ جاتے تھے۔ آپ نے عوام کی خدمت میں کبھی بھی تھکاوٹ محسوس نہیں کی، تبھی تو رہبر معظم نے آپ کے بارے میں فرمایا کہ رئیسی عزیز تھکاوٹ نام کی کسی چیز کو نہیں جانتے تھے۔ آپ کا آخری سفر بھی عوام کیلئے تھا۔ شہید کی صدرات کا ایک ایک دن حکمرانوں کے لیے نمونہ عمل ہے۔ آپ نے شہیدوں کی مغفرت کے لیے دعا کروائی۔ مجلس ترحیم میں حوزہ علمیہ کے کثیر تعداد میں علماء و طلباء نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1137584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش