0
Sunday 26 May 2024 02:34

کراچی، بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کا 10واں کانووکیشن

کراچی، بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کا 10واں کانووکیشن
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے 10ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء میں ایم فل، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور بی ایس (نرسنگ) کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ طلباء میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کی 283 ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 طلباء کو گولڈ میڈل اور 10 کو سلور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے طلبہ کو پیشہ وارانہ امور میں خدمت کے جذبے کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، یونیورسٹی حکام اور فارغ التحصیل طلباء کے والدین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1137591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش