0
Sunday 26 May 2024 02:53

ملک اور عوام کے لیے اچھے دن آرہے ہیں، مریم نواز

ملک اور عوام کے لیے اچھے دن آرہے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے اچھے دن آرہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ نون کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ثبوت ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے لیے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔ مہنگائی میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1137592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش