0
Sunday 26 May 2024 09:24

آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں سے سیاسی عمل کو مفلوج کیا گیا، راجہ فاروق

آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں سے سیاسی عمل کو مفلوج کیا گیا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعطم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں سے سیاسی عمل کو مفلوج کیا گیا سیاسی قیادت کو غیر متعلق اور سیاسی جماعتوں کو غیر موثر بنایا گیا جس کا نتیجہ ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر کے اندر نظریاتی اور فکری بے راہ روی کا ماحول پیدا ہو چکا ہے، بنیادی حقوق اپنی جگہ مسلمہ ہیں تاہم قومی معاملات اور ریاست کے مستقبل کے حوالے سے قوم میں پائی جانے والی مایوسی اور ناراضگی دور کرنا اشد ضروری ہو گیا ہے، حالات کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عام آدمی سے موجودہ حالات کے حوالے سے مشاورت کی جائے اور مسائل کے حل کے لیے اس کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے۔ لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے عوام کی پریشانی کا احساس ہے اسی لیے سیاسی مکالمے کا آغاز چکوٹھی سے کرین گے، اہلیان چکوٹھی نے ہمیشہ ساتھ دیا جس پر ان کا شکرگزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چکوٹھی سے منتخب ممبر ضلع کونسل شیخ صادق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد میں منتخب ممبران لوکل کونسل بھی موجود تھے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے طویل جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعے جس منزل کا تعین کیا تھا ہم اس منزل کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1137625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش