0
Sunday 26 May 2024 09:40

جنت نظیر میں معیشت سیاحت سے جڑی ہوئی ہے

جنت نظیر میں معیشت سیاحت سے جڑی ہوئی ہے
اسلام ٹائمز۔ کشمیر جنت نظیر میں معیشت سیاحت سے جڑی ہوئی ہے، عام دکاندار سے لے کر ہوٹل مالکان تک سب ٹورسٹ سیزن کے منتظر ہیں، نام نہاد عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات پورے ہونے کے باوجود مذموم سیاسی مقاصد کے لئے ایک بار پھر ہڑتال کا اعلان کر کے سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کے پیٹ پر لات مار کر کھلم کھلا عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ آئے روز احتجاج سے آزاد کشمیر کا شعبہ سیاحت شدید متاثر ہو رہا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے بچے کھچے سیاحوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور ٹورسٹ سیزن کے باوجود ریسٹ ہاوس ویران نظر آ رہے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بار بار احتجاج کے باعث آزاد کشمیر کی سیاحتی صنعت مشکلات سے دوچار ہے۔ سیاحت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ چند دن کی ہڑتال آزاد کشمیر کی سیاحت کو کئی سال پیچھے لے گئی ہے۔ ہوٹل مالکان بھی نام نہاد عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال سے تنگ پڑ چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی بہت نقصان برداشت کر چکے ہیں، آزاد کشمیر مزید احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا، ٹور آپریٹرز کے مطابق کشمیر پرامن سیاحتی خطہ ہے یہاں آئے روز کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہونی چاہیے۔آزاد کشمیر میں احتجاج کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے سیاح خوفزدہ ہیں۔ ٹور آپریٹرز کے مطابق آزاد کشمیر کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے میں بہت وقت لگا لیکن ایک ہڑتال انہیں کئی سال پیچھے لے گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی احتجاج کی وڈیوز سیاحوں کو آزاد کشمیر کے سفر سے متنفر کر رہی ہیں۔ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے سیاست چمکانے والوں کو آزاد کشمیر کے پرامن عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش