0
Sunday 26 May 2024 09:52

گیسٹ ہاوس کے نام پر جنگلات اور زراعت کی نرسریوں پر قبضے ہو رہے ہیں، کاظم میثم

گیسٹ ہاوس کے نام پر جنگلات اور زراعت کی نرسریوں پر قبضے ہو رہے ہیں، کاظم میثم
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ گرین ٹورزم کمپنی 3 ماہ قبل رجسٹرڈ ہوگئی تو پچھلی حکومت نے کس کے ساتھ ایم او یو کی۔ گیسٹ ہاوسز بوجھ ہے تو آج بھی اوپن بڈنگ کریں سب ساتھ دیں گے۔ گیسٹ ہاوس دینے کا آغاز گلگت اور چلاس گیسٹ ہاوس جو رینجر کے قبضے میں ہے اس سے آغاز کریں۔ گیسٹ ہاوس کے نام پر جنگلات اور زراعت کی نرسریوں کی طرف بھی بڑھے ہیں۔ حوطو جنگل، سٹی پارک اور اولڈینگ زرعی نرسری کب سے گیسٹ ہاوس بنا ہے۔ 
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کمپنی معیار پر کیسے اتری ہے جو تجربہ ہی نہیں رکھتی۔ وزیراعلٰی سمیت کابینہ اراکین نے ایم او یو کی تمام شقیں نہیں پڑھیں، گرین ٹورزم کے ساتھ جی ٹو جی کیسے ہوسکتی ہے، میں وزیراعلٰی اور صوبائی وزراء سے گزارش کرتا ہوں کہ تمام شقوں کو ایک بار پڑھ لیں۔ میں ریفرنس کے ساتھ تمام قابل اعتراض شقوں کا آپریشن اسمبلی میں کروں گا جو کہ انتہائی چونکا دینے والا ہوگا۔ گیسٹ ہاوس آوٹ سورس کرنے کے بعد محکموں کے مہمانوں کے اخراجات پر بھی پابندی عائد ہو۔
خبر کا کوڈ : 1137627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش