0
Sunday 26 May 2024 10:08

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان نفرت پیدا نہیں کر سکتی، سردار عتیق

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان نفرت پیدا نہیں کر سکتی، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔عظیم کشمیری لیڈر، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے مزار سے ریلی کا آغاز ہوا اور کوہالہ کے مقام سے ہوتی ہوئی مظفرآباد پہنچی۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے ریلی کی قیادت کی۔ کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کے شرکاء نے کوہالہ کے مقام پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان نفرت پیدا نہیں کر سکتی۔ مسلم کانفرنس کی ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں نے شرکت کی جن پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے مظفرآباد پہنچے اور بعدازاں پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 1137628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش