0
Sunday 26 May 2024 10:14

ملک میں معیشت کی بہتری اس وقت سب سے اہم مسئلہ ہے، علی قمر زمان

ملک میں معیشت کی بہتری اس وقت سب سے اہم مسئلہ ہے، علی قمر زمان
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ڈویژن مظفرآباد علی قمر زمان اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں معیشت کی بہتری اس وقت سب سے اہم مسئلہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری اکانومی بہتر نہیں ہوتی اس وقت تک مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے، حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام پر بہتر توجہ ہی ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں، جتنی بہتر تعلیم اور وسائل مہیا کیے جائیں گے اتنا ہی رزلٹ بھی بہتر نظر آئے گا۔ ہمارے ملک میں بے روزگاری عام ہو چکی ہے، نوجوان در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، ایسے میں حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے فری کورسز کا انعقاد کروائے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1137629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش