0
Sunday 26 May 2024 11:34

اسرائیل کیجانب سے مردہ قرار دیا گیا صیہونی کمانڈر حماس کی قید میں

اسرائیل کیجانب سے مردہ قرار دیا گیا صیہونی کمانڈر حماس کی قید میں
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے مردہ قرار دئیے گئے کمانڈر عصاف ہمیمی کو حماس نے قیدی بنا لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام نے اسرائیلی کمانڈر عصاف ہمیمی کو قیدی بنائے جانے کا اعلان کیا۔ القسام بریگیڈ کی جانب سے سوشل میڈیا  پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اسرائیلی کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی کمانڈر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ پوسٹ میں اسرائیلی کمانڈر کی ویڈیو کے ساتھ  یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اپنے کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1137641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش