0
Sunday 26 May 2024 12:20

امیر کویت اور امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

امیر کویت اور امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے۔ امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہو گا۔ پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی۔کویتی سفیر ناصر عبدالرحمٰن جاسر المطیری نے وزیرِاعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا۔ خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔ قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا۔ خط میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1137657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش