0
Sunday 26 May 2024 14:28

شہید عبدالعلی مزاری ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنیں، علامہ سید ہاشم موسوی

شہید عبدالعلی مزاری ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنیں، علامہ سید ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ شیخ عبدالعلی مزاری اپنے دور کے عظیم رہنماء تھے، جنہوں نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی اور ظالموں کے سامنے ڈٹے رہیں۔ حجت الاسلام و المسملین شیخ عبدالعلی مزاری (رح) کی یوم ولادت 5 جوزا 25 مئی کے موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اپنے زمانے کے عظیم رہنماء حجت الاسلام والمسلمین بابا عبدالعلی مزاری نے ظلم کے خلاف مقاومت کی اور دشمنوں کے خلاف مظلومین کی آواز بنیں۔ انہوں نے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کی بھی بات کی۔ بابا عبدالعلی مزاری نے سر نہیں جھکایا اور ہمیشہ ڈٹے رہیں۔ وہ ہمیشہ مظلومین کی حمایت اور دشمنان دین کی مخالفت کرتے رہیں۔ امام جمعہ کوئٹہ نے کہا کہ شیخ بابا مزاری ہمیشہ امام خمینی (رح) کے ہمراہ تھے۔ انقلاب اسلامی کے دوران جب ایرانیوں پر پابندیاں تھیں، تو امام خمینی کے خطوط اکثر بابا مزاری کے توسط سے ہی ایران اور عراق کے بارڈر سے گزر کر ایران کے لوگوں تک پہنچتے تھے۔
 
انہوں نے کہا کہ بابا مزاری اور رہبر انقلاب اسلامی کے درمیان احترام اور محبت کا بہترین رشتہ تھا۔ أفغانستان میں حزب وحدت اسلامی بھی رہبر انقلاب کے فرمان پر تشکیل دی گئی تھی۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ افسوس کہ انکے زمانے کے لوگوں نے انہیں نہیں پہچانا، مگر دشمن نے انہیں پہچان لیا۔ اس وقت کچھ ایسے عناصر بھی تھے جنہوں نے انہیں دشمن کی چھاؤنی میں بھیجا۔ دشمن پر اندھا دھند اعتماد ان عناصر کے کہنے پر ہوا، جو بظاہر شیخ عبدالعلی مزاری کے ساتھ تھے مگر درحقیقت وہ دشمنوں کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔ ان کے اصرار پر شیخ بزرگوار کو دہشتگردوں کی چھاؤنی میں بھیجا گیا۔ جب دہشتگردوں نے انہیں اپنی چھاؤنی میں دیکھا تو ظلم شروع کر دیا اور بڑی بے دردی سے بابا مزاری کو شہید کر دیا، جو قابل صد مذمت ہے۔ علامہ ہاشم موسوی نے دعا کی کہ اللہ شہید بابا عبدالعلی مزاری کے درجات بلند فرمائے اور انہیں سید الشہداء علیہ السلام سے محشور فرمائے۔ انکی راہ دنیا کے آزاد اور انسانیت کی فکر کرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1137680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش