0
Sunday 26 May 2024 15:03

کوئٹہ، جامعہ امام صادق (ع) میں شہید ابراہیم رئیسی و رفقاء کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد

کوئٹہ، جامعہ امام صادق (ع) میں شہید ابراہیم رئیسی و رفقاء کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شہید ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کے ایصال ثواب کے لئے کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر واقعہ جامعہ امام صادق علیہ السلام میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کے ایصال ثواب کے لئے جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کی جانب سے مجلس قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتید اور طلاب کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ جامعہ امام صادق علیہ السلام کے بزرگ استاد علامہ محمد ابراہیم حلیمی نے مجلس میں شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی عالم اسلام کو یکجا کرنے کی کوششوں کو سراہا اور فلسطین کے حوالے سے ان کی جدوجہد اور خدمات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید ابراہیم رئیسی کی سادہ زیستی کو مسلمان حکمرانوں کے لئے ایک عظیم نمونہ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1137682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش