0
Sunday 26 May 2024 15:04

قائمقام ایرانی صدر کیجانب سے سید حسن نصر الله کیلئے تعزیتی پیغام

قائمقام ایرانی صدر کیجانب سے سید حسن نصر الله کیلئے تعزیتی پیغام
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله" کی والدہ وفات پا گئیں، جس پر آج اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام صدر "محمد مخبر" نے اُن سے تعزیت کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں محمد مخبر نے سید حسن نصر الله کی والدہ کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ میں مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ اُن کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
حجت‌الاسلام والمسلمین جناب سید حسن نصر الله (دامت برکاته)
سیکرٹری جنرل حزب‌ الله لبنان

آپ کی والدہ محترمہ کی وفات ہمارے لئے باعث اندوہ ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر آپ اور آپ کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ خداوند متعال آپ کی والدہ کے درجات عالی فرمائے اور انہیں خاتون جنت حضرت زهراء س کے ساتھ محشور فرمائے۔ میں اس مجاہد اور جنگجو بھائی کے لیے صحت، تسلی اور مسلسل کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1137686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش